نثار کھوڑو کی بائیں بازو کے سینئر رہنما پروفیسر جمال نقوی سے ملاقات

جمہوریت کے استحکام کے لئے جمہوریت پسند اور ترقی پسند ساتھ ساتھ ہیں ٬نثار کھوڑو

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سندھ کے وزیر خوراک وپارلیمانی امور اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے بائیں بازو کے سینئر رہنما اور دانشور پروفیسر جمال نقوی سے ان کے گھر پر ملاقات کی اس موقع پر مشہور دانشور نواز بٹ ٬ناصر آرائیں ٬اقبال ناریجو ٬ساغر سمیجو اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر جمال نقوی نے موجودہ حالات میں بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں اور جمہوریت کے استحکام کے لئے پیپلز پارٹی کی کوششوںکوسراہتے ہوئے ملک میں جمہوری عمل کو جاری رہنے اور ہر قسم کی آمرانہ قوتوںکی سخت مخالفت کی اس موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ پروفیسر نقوی اور ان کے تمام ساتھیوں نے ملک میں جمہوری عمل کے استحکام کے لئے جو کوششیں کیں ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔

ہم ایسے تمام روشن خیال اور ترقی پسنددوستوں اور دانشوروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جمہوریت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :