Live Updates

کراچی میں احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن آپس میں گھتم گھتا ہو گئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:18

کراچی میں احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن آپس میں گھتم  گھتا ہو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کراچی کے کارکنان نے کراچی ریجن کے صدر فردو س نقوی کی قیادت میں شاہراہ فیصل پر علامتی دھرنہ دے کر شریف برادران کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ اسلام آباد او ر پنجاب بھر میں گرفتار کارکنان کی رہائی کے لئے شدید نعرے بازی کی اور رہائی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

کارکنان نے گونواز گو ٬ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے ٬ مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے جس میں خواتین کارکنان نے بھی شرکت کی ۔

کارکنان نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر حکمرانوں کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ جمہوریت کے نام پر آمریت٬ کرپشن زدہ حکمران مردہ باد٬ پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرو ٬پاناما چوروں کا احتساب کرو اور دیگر مختلف نعرے درج تھے۔ تاہم اس موقع پر شاہراہ فیصل کو بلاک کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے کارکن ایک دوسرے سے گھتم گھتا ہو گئے جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات