پاکستان کے بادشاہ سلامت نے آخر اپنا اصل جمہوری چہرہ دکھا دیا ہے٬ بے گناہ خواتین اور نوجوانوں پر تشدد اور زد و کوب کرنا کونسا جمہوری عمل ہے٬ فردوس شمیم نقوی

نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا پر امن تقریب پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں٬خواتین پر ڈنڈے برسانے کا واقعات آمرانہ دور کے بعد اب دیکھنے کو مل رہاہے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے پورا خاندان جھوٹے بیان دے رہا ہے ۔ اگر نواز حکومت کو پاکستان کی سلامتی کی اتنی فکر ہے توکیوں احتساب کے لئے پیش نہیں ہو رہے٬ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بادشاہ سلامت نے آخر اپنا اصل جمہوری چہرہ دکھا دیا ہے۔ بے گناہ خواتین اور نوجوانوں پر تشدد اور زد و کوب کرنا کونسا جمہوری عمل ہے۔ ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا پر امن تقریب پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

خواتین پر ڈنڈے برسانے کا واقعات آمرانہ دور کے بعد اب دیکھنے کو مل رہاہے۔ نواز شریف کی حکومت نے آمرانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔ نوازشریف کئی ماہ سے جھوٹ پر جھوٹ بولتے آ رہے ہیں ۔ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے پورا خاندان جھوٹے بیان دے رہا ہے ۔ اگر نواز حکومت کو پاکستان کی سلامتی کی اتنی فکر ہے توکیوں احتساب کے لئے پیش نہیں ہو رہے ۔

(جاری ہے)

دوسروں پر الزام تراشیاں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں ۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر وسابق سینیٹر ہمایوں مندوخیل٬ ایم پی اے خرم شیر زمان٬ کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز خان٬ دوا خان صابر٬ راجہ اظہر خان٬ عبد الرحمان٬ ضلعی صدور بلال غفار٬ فہیم خان٬ عطا اللہ خان ایڈوکیٹ٬ منور قریشی ٬ ثاقب علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران چاہئے جتنا بھی ظلم کرلیں احتساب کی جنگ کوئی نہیں روک سکتا ۔پوری قوم نے ان کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد میں گرفتار کئے گئے کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ورنہ اس کا شدید رد عمل پورے ملک میں سامنے آئے گا۔پاکستان تحریک انصاف کراچی آج نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد میں کارکنان کی گرفتاریوں اور کریک ڈائون کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج کرے گی ۔ہم کراچی کے شہری اور تاجروں سے پر زوراپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں اور آج نماز جمعہ تک اپنا کاروبار بندرکھیں اور نماز کے بعد ہمارے جمہوری احتجاج میں شریک ہوں ۔کراچی کے شہری با شعور ہیں اور صحیح غلط میں فرق کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :