پی ٹی آئی لاہو رکے کارکنوں کا گرفتاریوں کے حوالے سے لاہو رپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

2نومبر پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور نواز شریف کے استعفے کا دن ہوگا ‘مظاہرین

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی لاہو رکے کارکن بھی میدان میں نکل آئے ٬پریس کلب کے باہر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنمائوں کی گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصا ف لاہو رکے کارکن غم وغصے کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے اور لاہورپریس کلب کے باہر جمع ہو کر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اوراس مو قع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

اس حوالے سے احتجاجی مظاہرے میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ 2نومبر پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ثابت ہوگا اور اسلام آباد میں دنیا کی تاریخ کاسب سے بڑا دھرنا دیا جائے اور اس وقت تک دھرن جاری رہے گا جب تک وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث ٹریفک کانظام بھی درہم برہم ہوگیا جس شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ احتجاج کے موقع پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :