بھارت کی ورکنگ بائونڈری پرفائرنگ٬پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا

پاکستان رینجرز کی جوابی فائرنگ سے بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا٬بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شکرگڑھ کے علاقہ میں ایک پاکستانی خاتون شہید اورسات شہری زخمی ہوگئے٬آئی ایس پی آر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:18

راولپنڈی /شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستانی فورسز نے ورکنگ بائونڈری پربھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا جس سے بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا٬بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شکرگڑھ کے علاقہ میں ایک پاکستانی خاتون شہید اورسات شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق رات آٹھ بجے سے ورکنگ بائونڈری پر شکرگڑھ کے علاقہ میں پاکستانی اوربھارتی فورسز کے درمیان فائرنگ کاشدید تبادلہ ہوا٬پاکستانی رینجرز نے بھار ت کی بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا اوربھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میںبھارت کوبھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستانی علاقہ میں بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اورسات شہری زخمی ہوگئے۔