کراچی میں امن و امان کا قیام پولیس اور رینجرز کی کاوشوں سے ممکن ہوا٬ آ خری جرائم پیشہ شخص کے خاتمے تک ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا٬ گورنر سندھ

2025تک پاکستان کا شمار دنیا کی 25بڑی اقتصادی قوتوں میں ہوگا٬ڈاکٹر عشرت العباد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) دورآزادی سے اب تک پاکستان نے ناکامی کا نہیں بلکہ کامیابی کا سفر طے کیا ہے٬ وطن عزیز جب آزاد ہوا تو اس وقت ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا٬آج کا پاکستان انڈسٹریل اسٹیٹ ہے٬ملکی معیشت کا سفر جدید خطوط پر استوار ہے ۔ان خیالات کا اظہارگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بطور مہمان خصوصی منیجر ٹو ڈے اور سی ای او کلب پاکستان کے تعاون سے منقعدہ " سی ای اوسمٹ ایشیائ2016 " کے موقع پر کیا۔

اس سال کانفرنس کا موضوع " مستقبل میںمواقع پیدا کرکے پاکستان کو مزید مضبوط بنانا" تھا۔ اس موقع پر بیسٹ لیڈرشپ ایوارڈ اور سال 2016کے بیسٹ پرفارمنس سی ای اوز لیڈرز اینڈ کمپنیز آف پاکستان کے نام سے کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے سی ای او کلب پاکستان کے صدر اور فاونڈر اعجاز نانثار٬ سابق چیف سیکریٹرسندھ سجاد سلیم ہوتیانا ٬ بنک الفلاح کے صدر اور CEO عاطف باجوہ٬TDAP کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر٬Descon Oxychem کے CEOعامر نیازی٬ TCSکے چیئرمین خالد نواز اعوان٬ حبیب میٹروپولیٹن بنک کے CEO سراج الدین عزیز٬بروکس فارما کے چیئرمین اور سینٹر حسیب خان٬ آغا اسٹیل انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسین آغا٬ وزیر مملکت اور چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمد زبیر٬ البراکہ بنک کے CEO شفقت احمد٬ NetSol ٹیکنالوجیز کے CEO سلیم غوری٬AKD سیکوریٹیز کے CEOمحمد فرید عالم٬ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے MDاور CEOسید وامق بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ومعاشرتی ترقی کا انحصار مظبوط لیڈر شپ پر منحصر ہے ٬ہمیں بحیثیت قوم مثبت سوچ اپنانے کی ضرورت ہے٬ کراچی میں امن و امان کا قیام پولیس اور رینجرز کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔انھوں نے کہا کہ آ خری جرائم پیشہ شخص کے خاتمے تک ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کراچی میں امن و امان قائم کرنے اور بزنس فرینڈلی ماحول بنانے کے لیئے جتے ہوئے ہیں۔

اپنی تقریر کے دوران انھوں نے بین الاقوامی جریدے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2013کی رپورٹ میں فوربس میگزین نے پاکستان کو انتخابات کے لیے دنیا کا سب سے خطر ناک ملک قرار دیا تھا جبکہگزشتہ سال اسی رسالے نے ملکی حالات کو بہتر قرار دیا ہے جو کہ یقینا ایک کامیاب طرز حکمرانی اور لیڈرشپ کا منہ بولتا ثبوت ہے٬ انھوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت ملکی معیشت کے لیے بہتر ثابت ہوگا٬ سال2025تک پاکستان کا شمار دنیا کی 25بڑی اقتصادی قوتوں میں ہوگا۔

انھوں نے کانفرنس کو موجودہ حالات میں کاروبار میں رہنمائی کیلئے ایک مثبت قدم قرار دیا۔زیر مملکت اور چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمد زبیر کا کہنا ہے کہ2013میں ملکی معیشت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا٬ معیشت کی بہتری کی حکومت نے ان تین برسوں میں دن رات کام کیا اور بالآخر ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو گئی ۔ کانفرنس سے سی ای او کلب پاکستان کے صدر اور فاونڈر اعجاز نانثارنے کہا کہ600 سے زائد تاجر٬سی ای اوز٬صدور٬ایم ڈیز٬ماہرِ اقتصادیات اور انڈسٹری کے مایہ ناز لیڈرز نے اس کانفرنس میں حصہ لیا۔

سی ای او سمٹ کے انعقاد کا مقصدکاروباری دنیا میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو خراج تحسین پیش کرنا اور کتاب اور شعبے کے نمایاں افراد کو سامنے لاتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف اور دنیا میں پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنا تھا ۔ ۔انھوں نے کہا کہ کانفرنس میںکاروباری ساتھیوں٬اتحادیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔