وزیراعلیٰ سندھ کی جام بجار٬ عالم جاموٹ اور 19 منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جام بجار ٬ عالم جاموٹ اور 19منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کی پارٹی ہے اور آپ اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔