نوشہرہ کے علاقہ خٹکلے میں باپ بیٹے پر فائرنگ٬ بیٹا جاں بحق ہو گیا٬ ملزمان فرار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:56

نوشہرہ۔27اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) نوشہرہ کے علاقے خٹکلے میں مسلح موٹر سائیکل سواروںنے باپ بیٹے پر فائرنگ کردی٬ بیٹا قتل٬ باپ معجزانہ طورپر بچ گیا۔ اضاخیل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غنی محمد ولد شیر گل ساکن مردان حال خٹکلے نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جواں سال بیٹے ساجد علی کے ہمرا ہ گورنمنٹ پرائمری سکول خٹکلے کے سامنے سموسے فروخت کررہے تھے کہ اس دوران ملزمان گل رحمت ولد خیبر٬ ظاہر اللہ ولد خادم شاہ ساکنان خٹکلے موٹر سائیکل پر آئے اور ہم پر فائرنگ شروع کردی جس سے میرا بیٹا موقع پر ہلاک ہوگیا اور میں معجزانہ طورپر بچ گیا وجہ عناد سابقہ دشمنی ہے ملزمان ارتکاب کے بعد فرار ہوگئے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :