بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے کارکن سرجیت سنگھ ناپسندیدہ شخصیت قرار، 24 گھنٹے کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:49

بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے کارکن سرجیت سنگھ ناپسندیدہ شخصیت قرار، ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے کارکن سرجیت سنگھ کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے کارکن سرجیت سنگھ کو ناپسندہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرجیت سنگھ کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت کار کو جاسوس قرار دے کر حراست میں لینے کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں مشکوک تھیں جس کے بعد انہیں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :