لاہور٬ وزیر اعظم نواز شریف کیلئے ایک اور پریشانی کا امکان

تحریک انصاف نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ کا درواز کھٹکھٹا دیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:53

لاہور٬ وزیر اعظم نواز شریف کیلئے ایک اور پریشانی کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کیلئے ایک اور پریشانی کا امکان پیدا ہو گیا٬ تحریک انصاف نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا درواز کھٹکھٹا دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کے مرکزی رہنما فیاض مہر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2012میں اصغر خان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی کو حکم دیا کہ انیس سو نوے کے انتخابات کے دوران سیاستدانوں میں140 ملین روپے کی بندر بانٹ کی انکوائری کی جائے اور ملوث سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کی جائے٬ فیصلے کے مندرجات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی1990 میں پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے٬ سپریم کورٹ کے فیصلے کو چار برس گزر چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت اور ایف آئی اے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے میں ملوث وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے٬ فیاض مہر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی کو انکوائری کا حکم دیدیا تو وزیر اعظم نواز شریف اگلے انتخابات سے قبل پکڑے جا سکتے ہیں۔