صوبائی محکمہ صحت کا اعلامیہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)صوبائی محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر محمد عظیم سینئر سرجن(بی19-) ڈاکٹر خوشحال خان سرجن (بی18-) اور ڈاکٹر امام بخش سرجن( بی18-) ٹراما سینٹر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں ٹراما سینٹر سنڈیمن(صوبائی )ہسپتال کوئٹہ میں تعینات کیاگیا مگر وہ تاحال اپنی جائے تعیناتی پر حاضر نہیںہوئے ہیں جوکہ قواعد کے برخلاف ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہوں نیز اس حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بیڈا ایکٹ2011کے تحت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جوکہ ان کی ملازمت سے برخواستی پر منتج ہوسکتی ہے لہذا وہ اسے حتمی نوٹس تصور کرتے ہوئے اپنی جائے تعیناتی ٹراما سینٹر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔