وزیراعلیٰ بلوچستان سے قبائلی عمائدین پر مشتمل وفد کی ملاقات

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے تحصیل مولہ کے قبائلی عمائدین پر مشتمل وفد نے جمعرات کے روز یہاںملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کو تحصیل مولہ کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی٬ وفد میں میر کرم خان زہری٬ میر داد کریم زہری٬ میر قائم خان زہری اور میر عبدالغنی زہری شامل تھے٬ وفد نے تحصیل مولہ میں وزیر اعلیٰ کے خصوصی فنڈز سے مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے علاقے کے عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں گی٬ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ان کی حکومت کی ترجیح ہے صوبے کے تمام وسائل عوام کی امانت ہیں جنہیں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :