وزیر صحت کا سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج کے سانحہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی٬ اس موقع پر صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت٬ ایڈیشنل آئی جی پولیس بھی ان کے ہمراہ تھے٬ رحمت صالح بلوچ نے سول ہسپتال کے سرجیکل اور آئی سی یو وارڈز میں زیر علاج زخمیوں سے علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا٬ صوبائی وزیر نے بعض مریضوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے صوبائی حکومت کی جانب سے زخمی پولیس اہلکاروں کو امدادی رقوم کے چیک بھی دئیے جبکہ زخمیوں اور موقع پر موجود ان کے عزیز و اقارب نے علاج و معالجہ کی بہتری سہولیات فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :