بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اعلامیہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 26اکتوبر 2016ء کو اسمبلی سیکریٹریٹ کو حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے ریکوزیشن اجلاس بابت سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کا نوٹس موصول ہوا تھا جس پر صرف آٹھ(8) اراکین اسمبلی کے دستخط ثبت تھے جبکہ آئین کے آرٹیکل 54(3) جسے آرٹیکل 127کے ساتھ پڑھا جائے٬ اسمبلی ریکوزیشن اجلاس طلب کرنے کے لئے کل اراکین اسمبلی کی ایک چوتھائی اکثریت کی ضرورت ہے جو کہ 17ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

لہٰذا آئینی ضرورت پوری نہ ہونے کی وجہ سے ریکوزیشن اجلاس قانوناً طلب نہیں کیا جاسکتا اور اس ضمن میں متعلقین کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔