زیارت میں جعلی ادویات فروخت اور بغیر لائسنس میڈیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)ضلع زیارت میں جعلی ادویات فروخت اور بغیر لائسنس کے میڈیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں سنجاوی میں 13میڈیکل سٹور سیل کر دیئے گئے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے کہا ضلع زیارت میں غیر قانونی میڈیکل چلانے والے اور غیر قانونی ٬غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے کہ سنجاوی میں بغیر لائسنس اور جعلی میڈیکل سٹور سیل کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے۔

جعلی ادویات فروخت کرنا ناقا بل معافی جرم ہے ٬وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں سنجاوی اور زیارت میںجعلی ادیات اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف مکمل کریک ڈاون کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے مزید جعلی میڈیکل سٹورسیل کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی٬طب کا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہیں اس سے وابستہ لوگ عوام کے لیے مسیحا کا کردار کریں اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ضلعی انتظامیہ سنجاوی اور زیارت میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا محکمہ صحت کے اہلکار اپنی ڈیوٹیوں کو لگن اور ایمانداری سے ادا کریں ٬فرائض میں غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ٬تعلیم اور صحت اہم شعبے ہیں ان دونوں شعبوں پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔