لاہورہائیکورٹ : قصورویڈیوسکینڈل میں ملزمان کیخلاف انسداددہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی پنجاب حکومت کی اپیلوں کو یکجاکرنے کا حکم

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:43

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے قصورویڈیوسکینڈل میں ملزمان کیخلاف انسداددہشت گردی دفعات ختم کرنے کی پنجاب حکومت کی اپیلوں کو یکجاکرنے کا حکم دے دیا٬لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواستوں پرسماعت کی٬عدالت کو آگاہ کیاگیاکہ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ناکافی شہادتوں اور صرف گواہان کے منحرف ہونے پر قصور ویڈیو سکینڈل کی تمام ایف آئی آرز سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے کیسز سیشن عدالت قصور منتقل کردئیے٬پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت سے استدعاکی گئی کہ اے ٹی سی کے قصورویڈیوسکینڈل سے متعلق فیصلوں کو کالعدم قراردیکر دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیاجائے٬عدالت نے مزید سماعت نونومبر تک ملتوی کرتے ہوئے قصور ویڈیوسکینڈل سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے دائر دس درخواستیں یکجاکرنے کا حکم دید یا۔

متعلقہ عنوان :