پولیس اہلکار اور افسران صوبے کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں٬ مرزا ششماد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:13

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارنیٹر مرزا ششماد نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کا واقعہ پوری قوم کیلئے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار اور افسران صوبے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں صوبے کو مکمل طور پر پر امن بنانے کے لیے حکومت بلوچستان بھرپوراقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :