موسم کی تبدیلی ‘ ڈینگی کے خلاف ضلعی حکومت متحرک ‘سپرے کیلئے مراسلہ جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:08

پشاور۔27اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) درجہ حرار ت اور موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی مچھر وںکی افزئش نسل کی روک تھام کیلئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور٬ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجراور واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز پشاور کو الگ الگ مراسلے جاری کرتے ہوئے الرٹ رہنے ا ور لاروی سائیڈ سپرے ‘فوگ سپرے فوری طورپر شروع کرنے کیلئے احکامات جاری کردئیے ‘ ضلع ناظم نے تینوں محکموں کو الر ٹ رہنے ‘فوگ اور لاروی سائیڈ سپرے شروع کرنے کیلئے حکمت عملی تیارکرنے اور ماضی میں زیادہ کیس رجسٹرڈ ہونیوالے اور پانی کھڑے ہونے والے علاقو ں میں خصوصی نظر رکھنے اور مستقل عملہ تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے اورعوام میں شعور اجاگرکرنے کی غر ض سے تمام منتخب نمائندوں ‘ ڈسٹرکٹ ممبران ‘ٹائون ممبران ‘ ویلج اورنیبر ہوڈ ناظمین اور کونسلران کو اپنے اپنے علاقوں میںآگاہی پروگرام منعقد کرنے اور سپرے والی ٹیموںکے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :