سانحہ کو ئٹہ جیسے بزدلانہ اور انسانیت سوز واقعات قوم کا مورال پست نہیں کر سکتے٬ مہر اعجاز احمد اچلا نہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:07

لیہ۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے سانحہ کو ئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ اور انسانیت سوز واقعات قوم کا مورال پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں ہے وہ صرف انسانیت کے خاتمہ کے در پے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ملکی ترقی میں روکا ٹ ڈالنے والے عنا صر کے خلاف حکو مت پاکستان اور دیگر تمام سیا سی جما عتیں ایک پیج پر ہیںاور نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت قانون نا فذ کر نے والے ادارے مزید بہتر صف بندی کر تے ہو ئے منظم اقداما ت عمل میںلا رہے ہیں ۔انہو ںنے سانحہ کو ئٹہ کے شہدا ء کے لواحقین سے ہمدردی و افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی شہا دتوںکو رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئے گا ۔حکو مت پنجا ب اور عوام ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔مزید برآں مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے صوبا ئی وزیر داخلہ بلو چستان سرفراز خان بگٹی سے بھی سانحہ کو ئٹہ پر اظہار افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔