میپکو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم٬ایک لاکھ 91ہزار176افراد پکڑے گئے٬38کروڑروپے جرمانہ عائدکردیاگیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:05

ملتان۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) میپکو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم ٬ ایک لاکھ 91ہزار176افراد پکڑے گئے ۔776کے خلاف مقدمات درج ٬38کروڑروپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔20کروڑ87لاکھ روپے جرمانہ وصول ۔تفصیل کے مطابق ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کا دائرہ کار وسیع کرنیکا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

جولائی 2016؁ء سے اب تک بجلی چوروں کے خلاف مہم میں ایک لاکھ 91ہزار176افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور انہیں 38کروڑ69لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے جس میں سے 20کروڑ87لاکھ روپے وصول کرلئے گئے ہیں۔

اس دوران776بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں درخواستیں دے دی گئیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ہدایت پر سب ڈویژن٬ ڈویژن٬ سرکل اور ہیڈ کوارٹر کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوایم اینڈ ٹی کی ٹیموں کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی شروع کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :