ملک دشمنوں قوتوں سے آخری دم تک لڑتے رہیں گے ٬پیرپگاڑا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:05

ملتان۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیرصاحب پگاڑا صبغت اللہ راشدی نے کہاہے کہ پاکستان دشمن قوتوں سے آخری دم تک لڑیں گے ٬فرقہ واریت اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اورسکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں ٬انہوںنے یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمداشرف سے ملاقات کے دوران کی جوحیدرآباد ٬کراچی اورٹھٹہ کے دورے پرتھے ٬انہوںنے کہاکہ ملک دشمنوں سے خون کاحساب لیاجائے گااورجولوگ غیرملکی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں انہیں معاف نہیں کیاجائے گا٬انہوںنے کہاکہ فنکشل لیگ لسانی اورعلاقائی تعصب کیخلاف ہے٬ ہمیں ملکی ترقی کیلئے متحدہوکرکوششیں کرنی چاہیں۔