تاجروںکے’’ پرامن پاکستان٬ خوشحال پاکستان‘‘ سیمینار میں احتجاج سے کاروبار کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کیخلاف مذمتی قرار دادمنظور

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:03

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) صدر انجمن تاجران لاہور محمد اشرف بھٹی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے’’ پرامن پاکستان٬ خوشحال پاکستان‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینارکے موقع پر ایک قرار داد پیش کی جسے ہال میں موجود تاجر وصنعت کاروں کی تنظیموں نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ تاجر برادری ہم آواز ہو کر اعلان کرتی ہے کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ملک کے مفادات کے تحفظ کی خاطر حکومتی کاوشوں کو آگے بڑھانے میں تعاون کریں گے ۔قرار داد میںکہا گیا کہ پاکستان کے محب وطن تاجر حکومت کے ساتھ ہیں اور کسی دھرنے یا ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے - قرارداد میں کہا گیا کہ تاجر اور صنعتکار احتجاج کے ذریعے کاروبار کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں -سیمینار میں کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی-

متعلقہ عنوان :