سہیل اشفاق بٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایجوکیشن یونیورسٹی لاہورتعینات

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:03

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن٬ لاہور پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سہیل اشفاق بٹ کو ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی ٹی کے شعبہ میں وسیع تجربہ رکھنے والے سہیل اشفاق بٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں تعیناتی سے قبل نیشنل یونیورسٹی٬ فاسٹ اور پنجاب یونیورسٹی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ٹی یونیورسٹی آف ایجوکیشن سہیل اشفاق بٹ نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ایک بہترین پلیٹ فارم ہے٬ جہاں کام کرکے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیں گے۔

متعلقہ عنوان :