سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے بعد سے حیدرآباد میں معیا ری بلڈنگ تعمیر ہو رہی ہیں٬ریجنل ڈائریکٹر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تظمیر عاصم نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے بعد سے حیدرآباد میں معیا ری بلڈنگ تعمیر ہو رہی ہیں ٬ بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد کی مثالی پروجیکٹ ہے انہوں نے بتایا کہ نئے نقشوں کی منظو ری میں جدید دور کے تقاضوں اور بین الاقوامی تعمیراتی معیار کو مدنظر رکھ کے نقشے منظو رکئے جا رہے ہیں ٬ بلڈرز کو نقشوں پر عمل در آمد کرایا جا رہا ہے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھار ٹی سب کمیٹی کے چیئر مین محمد شاکر میمن نے بلڈرز کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی حیدرآباد 200گز پر تعمیر ہونے والی عما رتوں کے نقشوں کی منظو ری دے رہی ہے اور 600گز پر تعمیر ہونے والی عما رتوں کے نقشوں کی منظو ری کے لئے بلڈرز کو کراچی جانا پڑتا ہے ٬ حیدرآباد چیمبر کی تجویز ہے کہ 600گز پر تعمیر ہونے والی عما رتوں کے نقشوں کی منظو ری حیدرآباد میں دی جائے ان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن پر بھا ری ٹیکس عائد کرنے سے فلیٹوں اور کاٹیج کی قیمتوں میں ہو ش ربا اضافہ ہوا ہے ٬ شہریوں کی بڑی تعداد کرائے کے مکان میں زندگی بسر کر رہی ہے ٬ عوام کے مفاد میں ٹیکس میں کمی کی جائے تاکہ عام باعزت زندگی بسر کر سکیں ۔

(جاری ہے)

محمد شاکر میمن نے بتایا کہ حیدرآباد میں تعمیر ہونے والی ملٹی اسٹو ری بلڈنگ پارکنگ ٬ سینئر سٹیزن ریمپ کی تعمیرات پر توجہ نہیں دی جا رہی ٬ الاٹیز کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ٬ بعض عمارتوں میں تو پارکنگ گودام کے طو ر پر استعمال کی جاتی ہے ٬ گنجان آباد علا قوں میں ملٹی اسٹو ری بلڈنگ کی تعمیرات سے نکا سی و فراہم آب الیکٹرک سپلائی کا بحران بڑھ رہا ہے٬ حیدرآباد اور لطیف آباد کا پھیلا$ متاثر ہے ٬ قرب و جوار کی نئی آبا دیوں میں ڈیولپمنٹ کا کام نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری منجمد ہو گئی ہے عما رتی پروجیکٹ میں خریداروں کی طرف سے قیمتوں کی ادائیگی کے باوجود فلیٹ ٬ دوکانوں اور کاٹیجز کے مقررہ وقت میں قبضے نہیں دیئے جا تے یہ عوام کے ساتھ زیاد تی ہے ٬ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی بلڈرز کو مقررہ وقت پر پروجیکٹ مکمل کرنے کا پابند کرے۔

بلڈرز کی طرف سے نام مکمل پروجیکٹ میں الاٹیز کو فلیٹ ٬ دوکانوں اور کاٹیجز کے قبضے دیئے جا تے ہیں ٬ الیکٹرک سپلائی اور گیس سپلائی کے کنکشن نہیں دیئے جا تے ٬ اس صو رت میں بھی الاٹیز کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ محمد شاکر میمن نے زور دیا کہ حیدرآباد میں تعمیر ہونے والی ملٹی اسٹو ری بلڈنگ میں تعمیراتی قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے اجلاس میں ضیا ء الدین ٬ محمود علی راجپو ت ٬ ذو الفقار علی چوہان ٬ اسلم خان دیسوالی ٬ مظفر علی شاہ ٬ عدنان خان ٬ عبد الستار خان ٬ ضیا ء مسرور جعفری ٬ سید یاور علی شاہ ٬ عبد القیوم نصرت ٬ مسعود بیگ ٬ رمضان مغل ٬ انورکندن ٬ عبد القہار ٬ ممتاز رفیق قادری ٬ عبد الحق٬ الطاف حسین ٬ طارق شیخ ٬ حمید میمن اور عبد الوحید شیخ موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :