جنرل راحیل شریف کا انسداد دہشت گردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ ٬ پاک چین مشترکہ خصوصی مشقوں کا جائزہ لیا٬آئی ایس پی آر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انسداد دہشت گردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ خصوصی مشقوں کا جائزہ لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط پاک چین مشترکہ خصوصی مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن اور کومبنگ آپریشن کے حوالے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشترکہ مشقوں میں شریک ہونے والے پاکستان اور چین کے شرکاء کو پیشہ وارانہ مہارت اور جنگی مہارت دکھانے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے زور دیا کہ چین کے ساتھ اس طرز کی فوجی مشقیں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی اور اس سے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی امن اور انسانیت کی حفاظت کے لئے دنیا کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تربیتی مرکز میں پہنچے تو کمانڈروں کور لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی ‘انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انکا خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :