حکومت کی ’’جمہوریت‘‘ پھر عیاں ہو گئی٬خواتین پر تشدد سے 77ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے ‘چودھری پرویزالٰہی

حکمران ماڈل ٹائون لاہور میں بھی پرامن کارکنوں کے خون کی ہولی کھیل چکے ہیں‘ سینئرمرکزی رہنما مسلم لیگ (ق)

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پر پولیس اور ایف سی کے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت کی ’’جمہوریت‘‘ عیاں ہو گئی ہے اور خواتین پر تشدد سے 77ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے٬ حکمران ایسے ہتھکنڈوں سے خود ملک میں بداًمنی پھیلا رہے ہیں٬ ماڈل ٹائون میں نہتی اور پرامن خواتین اور سیاسی کارکنوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ انہیں چادر و چار دیواری کا کوئی احترام نہیں اور ان کیلئے نہ ہی انسانی خون کی کوئی اہمیت ہے یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی کی پرامن خواتین سمیت کارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں٬ تشدد کیا اور انہیں گھسیٹا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور گرفتاریوں سے سیاسی کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا٬ وہ زیادہ جوش و جذبہ سے باہر نکلیں گے اور حکومتی ہتھکنڈوں سے ان کا راستہ نہیں روکا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :