ملتان اور جنوبی پنجاب سے آئے اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو سے ملاقات

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:47

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ملتان اور جنوبی پنجاب سے آئے اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو سے ملاقات کی- ملاقات میں جنوبی پنجاب میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا -ملاقات میں خانیوال کے نواحی گا$ں میں مسیحی برادری کے قبرستان کی جگہ ٬ رہائشی کالونی میں سہولیات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا -صوبائی وزیر نے وفد کے اراکین کو ڈی سی او ملتان اور ضلعی انتظامیہ سے معاملات کے فوری حل کی یقین دہائی کروائی- ملاقات میں سابق ایم پی اے نوید جیوا٬ ڈسٹرکٹ آواز فورم اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی -

متعلقہ عنوان :