وزیر اعلی پنجاب نے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو وظیفہ دینے کی سمری منظور کر لی ٬نو سو سے زائدٹرینی ڈاکٹرز کو تقریباً 70 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا ٬ خواجہ سلمان رفیق

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:45

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تمام بغیر معاوضہ کام کرنے والے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو ماہانہ وظیفہ دینے کی سمری کی منظوری دے دی ہے - یہ سمری سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے وزیر اعلی کو ارسال کی تھی - محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے 9 سو سے زائد زیر تربیت پوسٹ گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹرز کو تقریباً 70 ہزار روپے ماہوار وظیفہ ملے گا - اس سلسلہ میں سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ تمام پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز پیڈ ہوں گے اور اعزازی طو رپر کوئی پی جی ڈاکٹر کام نہیں کرے گا اور سلیکشن منظورر شدہ سیٹوں پر ہی ہو گی - نجم احمد شاہ نے کہا کہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز حکومت کی ذمہ داری ہیں اور حکومت ہی ان کے مسائل حل کرے گی - دریں اثناء مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پیڈ ہونے والے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا انقلابی قدام ہے - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ گزشتہ سال بھی وزیر اعلی کے حکم پر 13 سو پی جی ڈاکٹرز کو پیڈ کیا گیا تھا اور وزیر اعلی پنجاب کچھ ماہ پہلے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے ساڑھے تین راب روپے کا پیکیج دے چکے ہیں -پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ کی ترقی اور اس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر پوری طرح عملدرآمد کیا جا رہا ہے -

متعلقہ عنوان :