مزنگ میں زیر تعمیرگھر کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق ٬ایک شدید زخمی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) لاہور کے علاقہ مزنگ میں زیر تعمیرگھر کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ٬امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے زخمی کونکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مزنگ کے علاقے ٹمپل روڈ پر زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں کام کرنے والے 2 مزدور 42سالہ مقصود اور عارف ملبے تلے دب گئے ۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے ملبے تلے عارف اور مقصود کو نکالا تاہم اس وقت تک مقصود جاں بحق ہو چکا تھا تاہم شدید زخمی عارف کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ متوفی مقصود ہجرہ شاہ مقیم کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور عرصہ دراز سے روزگار کے سلسلے میں لاہور میں مقیم تھا۔

متعلقہ عنوان :