بحریہ یونیورسٹی میں کے پی ٹی چیئر قائم کی جائے گی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نیشنل سینٹر آف میری ٹائم پالیسی ریسرچ بحریہ یونیورسٹی کراچی کے درمیان معاہدے کے دستاویزات پر دستخط کئے گئے جس کے تحت بحریہ یونیورسٹی میں کے پی ٹی چیئر قائم کی جائے گی۔ اس کا مقصد اکیڈیمیہ اور میر ی ٹائم انڈسٹری کے درمیان اشتراک کی فضا کو ہم آہنگ کرنے کے ساتھ دو طرفہ پیش رفت کو فروغ دینا ہے۔

اس معاہدے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے چیرمین وائس ایڈمرل (ر) شفقت جاوید نے دستخط کئے جبکہ بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے انکے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) تنویر فیض نے دستخط کرکے معاہدے کو قلم بند کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل (ر) شفقت جاوید نے کہا کہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے اور پورٹ اینڈ شپنگ انڈسٹری میں با صلاحیت افراد کی ضرورت گذرتے وقت کے ساتھ پیدا ہوتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کے پی ٹی چیئر ہمیں ایسے پرافیشنل اور با صلاحیت افرادی قوت محیا کریگا جوکہ آئندہ سالوں میں پورے ملک کے ماریٹائم منصوبوں کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ماریٹائم ایجوکیشن کو بھی فروغ ملے گا جس سے ریسرچ اور جدت کی نئی راہیں کھلیں گی جو کہ مستقبل کی پورٹ آپریشن ڈیمانڈ کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں پوری کرے گا۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل (ر) شفقت جاوید نے کے پی ٹی اسٹاف کالج کو بھی اس چئر کے ساتھ منسلک کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اسے بعد ازاں بین الاقوامی اور قومی ماریٹائم اداروں سے لنک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کاوشیں یقینا کراچی پورٹ ٹرسٹ کوبہترین فوکسڈ ریسرچ اورسٹراٹیجی سے مستفید کرکے مستٴْبل کے زائد پورٹ آپریشنز کی جانب راہ ہموار کرے گا۔

اس موقع پر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایدمرل (ر) شفقت جاوید اور ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) تنویر فیض نے آپس میں میمنٹو ایک دوسرے سے ایکسچینج کئے جس سے تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ دستخط کی اس تقریب میں ڈائریکٹر جنرل این سی ایم پی آر وائس ایڈمرل (ر) کے جی حسین نے بھی کے پی ٹی اوراین سی ایم پی آر کے افسران بالاء کے ساتھ شرکت کی۔