وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر ڈینگی پروگرام کے ڈائریکٹر نے 7400مزید بیڈ مچھر دانیاںتھر پارکر بھیج دیں اور یہ مچھر دانیاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھر پارکر کے سپرد کر دی گئیں ہیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر ڈینگی پروگرام کے ڈائریکٹر نے 7400مزید بیڈ مچھر دانیاںتھر پارکر بھیج دیں اور یہ مچھر دانیاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرتھر پارکر کے سپرد کر دی گئیں ہیں٬ سید مراد علی شاہ نے ڈینگی کے متاثرین علاقوں میں مچھر دانیاں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

DHO نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر 9000 بیڈ مچھر دانیاں تقسیم کرچکے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تھر پارکر میں موبائل ٹیم بھیج کر صحت کی مکمل سہولیات مہیا کی جائیں۔