مریض پر مبینہ تشدد کرنے پر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی ‘ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے میو ہسپتال کے آوٹ ڈور میں جزوی ہڑتال کردی

ڈاکٹر شہریار نیازی اور ڈاکٹر مظہر رفیق کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی جس پر احتجاج جاری رکھا جائے گا‘ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اعلان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) مریض پر مبینہ تشدد کرنے پر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی ہو گئی جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے میو ہسپتال کے آوٹ ڈور میں جزوی ہڑتال کردی اور بیشتر شعبوں میں علاج معالجہ معمول کے مطابق فراہم کیا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وائے ڈی اے میو ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر شہریار نیازی اور پی جی ٹرینی ڈاکٹر مظہر رفیق کو مریض اور اس کے لواحقین پر مبینہ تشدد کرنے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے قصور وار قرار دیتے ہوئے پی جی ٹریننگ ختم کر دی گئی ہے ٬ میو ہسپتال میں دونوں کو بلیک لسٹ قرار دیدیا ہے اس فیصلے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آوٹ ڈور اور ان ڈور میں ہڑتال کی کال دی گئی تاہم آوٹ ڈور کے بیشتر شعبے کھلے رہے اور مریضوں کا معمول کے مطابق علاج معالجہ جاری رہاوائے ڈی اے کی کال پر صرف جزوی طور پر بعض شعبوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے ٬ ترجمان وائے ڈی اے میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہریار نیازی اور ڈاکٹر مظہر رفیق کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی جس پر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :