ْضلعی انتظامیہ کا ٹولنٹن مارکیٹ پر چھاپہ٬ 10 مرغی فروش گرفتار‘انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد چھوڑ دیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ضلعی انتظامیہ کے شعبہ خوراک کا ٹولنٹن مارکیٹ پر چھاپہ٬ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مرغی ذبح نہ کرنے والے 10 افراد کو حراست میں لے لیا‘ ایسوسی ایشن کی جانب سے 3 روز میں سسٹم اپنانے کی یقین دہانی پر دکانداروں کو نوٹس کے بعد چھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے شعبہ خوراک نے ٹولنٹن مارکیٹ میں ڈی او فوڈ چوہدری ایوب اور فوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں بیشتر مرغی فروش دکاندار حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مرغ ذبح نہ کرتے پائے گئے۔ جدید کون سلاٹرنگ سسٹم استعمال نہ کرنے پر انسپکٹرز نے 10 افراد کو حراست میں لے لیااسی دوران مارکیٹ ایسوسی ایشن نے نئے سسٹم کو اپنانے کیلئے تین روز کی مہلت مانگی جسے محکمہ فوڈ کی جانب سے منظور کرلیا گیا اور ایسوسی ایشن کی یقین دہانی پر دکانداروں کو نوٹس کے بعد چھوڑ دیا گیاڈی او فوڈ کے مطابق انتظامیہ کا مقصد صرف جرمانے یا سزائیں نہیں بلکہ دکانداروں کو پابند کرنا ہے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق شہریوں کو گوشت فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :