صوبہ پنجاب میں ترقی کے منصوبے تیزی سے جاری٬ معیشت کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر زسے ماہرین کو پی اینڈ ڈی میں شامل کیا
صوبائی سیکرٹری پی این ڈیپنجاب افتخار علیکا بریفنگ سیشن سے خطاب
جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:59
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پی اینڈ ڈی میں پوسٹ انڈکشن کورس برائے پراونشل مینجمنٹ سروس کے تربیتی افسران کے دورے کے دوران بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تربیتی افسران کے وفد کی قیادت مینجمنٹ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب کے کوآرڈینیٹر و انسٹرکٹر مبشر علی نے کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شاہد عادل سمیت سینئر سیکٹر چیفس و چیفس پی اینڈ ڈی نے بریفنگ سیشن میں شریک ہوئے۔بریفنگ سیشن کے دوران پی ایم ایس تربیتی افسران سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کی حکمت عملی صوبے میں بسنے والے نچلی سطح کی آبادی کیلئے سیفٹی نیٹ ثابت ہوگی۔ انہوں نے افسران کو ان کی ذمہ داریوں اور فرائض پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازم کو اب پروفیشنل کی حیثیت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ سرکاری ملازمین سے عوامی توقعات دن بہ دن تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہیںاور ہمیں پہلی ترجیحات کی بنیاد پر ان کے مسائل اور پریشانیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ مذکورہ بریفنگ سیشن میں سینئر چیف کوآرڈینیشن پی اینڈ ڈی جاوید لطیف نے پی اینڈ ڈی کے ڈیپارٹمنٹل سٹرکچر٬ کردار اور ذمہ داریوں کے بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری کیلئے سب سے بڑا ڈویلپمنٹ فورم پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کام کا رہا ہے۔ مالی سال 2016-17 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کا کل حجم 550 بلین روپے رکھا گیا ہے جس میں سے 265 بلین روپے جاری ترقیاتی سکیموں٬ 206 بلین روپے نئی ترقیاتی سکیموں اور 79 بلین روپے دیگر ترقیاتی پروگرامز کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں 72,823 بلین روپے ایجوکیشن سیکٹر٬ 43,836 بلین روپے ہیلتھ سیکٹر اور ایگریکلچر سیکٹر کیلئے 20,000 بلین روپے رکھے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.