ہائیکورٹ میں بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:59

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ میں بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالمیسع خان نے چنیوٹ کی رہائشی سمیرا بی بی کی بچہ حوالگی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سمیرا بی بی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے شوہر نے اسکے بیٹے علی حسن کو چھین کر اسے گھر سے نکال دیا ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹے کی بہتر پرورش کر سکتی ہوں لہٰذا بیٹے کو باپ سے لیکر میرے حوالے کیا جائے ۔جس پر عدالت نے بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ تاہم احاطہ عدالت میں بچے نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے رونا شروع کر دیا ۔ ماں زبردستی بچے کو اپنے ساتھ لے گئی۔