بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی٬ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیئے٬مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں تمام فورمز پرکشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے بدترین مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہہم آج مظلوم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آزادی کے پروانوں کی راہ میں بھارتی جارحیت حائل نہیں ہوسکتی۔کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی قیادت نہتے بچوں٬ نوجوانوں اور بہادر خواتین کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج شدید مظالم اور انسانی سلوک کی بدترین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیئے اور کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیئے۔

مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں تمام فورمز پرکشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے ۔وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے۔ بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے۔ بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہو ںنے کہا کہ کشمیر میں عوام کے حق خود ارادیت کیلئے اخلاقی٬ سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :