لکی سیمنٹ نے 30ستمبر2016کو ختم ہونے والی سہ ماہی میںبعدازٹیکس3.24ارب روپے کے منافع کا اعلان کردیا

لکی سیمنٹ کا خالص سیلز ریونیو2.3فیصد اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کی10.33ارب روپے کے مقابلے میں10.57ارب روپے رہا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) لکی سیمنٹ نے 30ستمبر2016کو ختم ہونے والی سہ ماہی میںبعدازٹیکس3.24ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں9.1فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی کی9.18روپے کے مقابلے میں 10.1 روپے رہی۔لکی سیمنٹ کا خالص سیلز ریونیو2.3فیصد اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کی10.33ارب روپے کے مقابلے میں10.57ارب روپے رہا۔

کمپنی کے خالص سیلز ریونیومیں اضافے کی وجہ سیلز والیوم میں اضافہ تھا۔ پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کی مقامی فروخت25.4فیصدکے اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 1.07 ملین ٹن کے مقابلے میں1.34ملین ٹن رہی۔جبکہ زیرِ جائزہ سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کا ایکسپورٹ سیلز ریونیو27.2فیصد کمی کے ساتھ پچھلے مالی سال کے 0.49ملین ٹن کے مقابلے میں 0.36ملین ٹن رہا۔

(جاری ہے)

30ستمبر2016ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کو3.78ارب روپے کامجموعی منافع ہو ا جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 14.6فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 10.20روپے کے مقابلے میںبڑھ کر 11.69روپے ہوگئی ہے۔ لکی سیمنٹ نے اپنے مقامی اور بین الاقوامی پراجیکٹس میں بھی نمایا ںپیش رفت کی ہے جس میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ٬ پنجاب میں 2.3ملین ٹن گنجائش کے گرین فیلڈ سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب٬ کراچی پلانٹ پرنئی پیداواری لائن کی تنصیب ٬پورٹ قاسم پر 660میگاواٹ کا سپرکریٹیکل کوئلے سے بجلی پیداکرنے والا منصوبہ اور پیزو پلانٹ میں ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ جیسے منصوبے شامل ہیں۔

لکی سیمنٹ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت صحت٬ تعلیم اور ماحول کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کمپنی میرٹ کی بنیاد پر مستحق طلباء کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وظائف فراہم کررہی ہے۔