زید علی ٹی طویل عرصے بعد اپنی مزاحیہ ویڈیو سے لوگوں کے دل جیتنے آرہے ہیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء)انٹرنیٹ پر پسند کیے جانے والے زید علی جنہیں زید علی ٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے٬ ایک طویل عرصے سے اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے لوگوں کا دل جیتتے آرہے ہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تقریباً 50 لاکھ فولوورز کے ساتھ 21 سالہ زید علی اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جس کا اسکرپٹ٬ ہدایت کاری اور اس میں اداکاری سب وہ خود ہی کرتے نظر آتے ہیں ہیں۔

(جاری ہے)

زید اس وقت کینیڈا میں اپنے گھر سے پاکستانی ہم ٹی وی کے اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کے لیے آئے ہیں٬ جو 28 اکتوبر کو کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیے جائیں گے۔زید اپنی ویڈیوز میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اور ہندوستانی لوگوں کی مزاحیہ حرکتوں کا مذاق اڑاتے ہیں جن کے لیے کئی مرتبہ ان پر دقیانوسی ہونے اور مذاق کرنے کے خیالات چرانے کے لیے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے٬ تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے پسند کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ذاتی زندگی میں زید اپنی ویڈیوز سے بالکل برعکس ایک شرمیلے نوجوان ہیں٬ وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے صرف لوگوں کو ہنسانے کا کام کررہے ہیں٬ تاہم اپنی ذاتی زندگی کو کسی کے سامنے نہیں لاتے۔۔