ہالی ووڈ اسٹار نکولس کیج پاکستان میں

اسامہ بن لادن پر بننے والی نئی فلم میں نظر آئیں گے٬ سچی کہانی پر مبنی اس فلم میں وہ پاکستان میں دکھائی دیں گے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:03

ہالی ووڈ اسٹار نکولس کیج پاکستان میں
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) امریکی اداکا نکولس کیج اسامہ بن لادن پر بننے والی نئی فلم میں نظر آئیں گے٬ سچی کہانی پر مبنی اس فلم میں وہ پاکستان میں دکھائی دیں گے۔اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے مشن پر ایک اور فلم سامنے آنیوالی ہے جس میں نکولس کیج مرکزی کردار ادا کریں گے٬ حقیقی کہانی پر مبنی فلم آرمی آف ون میں ہالی ووڈ اسٹار پاکستان میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

نکولس کیج فلم میں ایک امریکی شہری گیری کا کردار نبھا رہے ہیں جس کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں تھا٬ ایک دن اس کی ملاقات خدا سے ہوجاتی ہے جو اسے کہتا ہے کہ پاکستان جاؤ اور اسامہ بن لادن کو پکڑو٬ اس کے بعد اسامہ کو ڈھونڈنے کیلئے گیری کا سفر شروع ہوتا۔فلم کے دلچسپ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح نکولس کیج (گیری) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے کونے کونے میں اپنے مشن امپوسبل کی تکمیل کیلئے گھومتا پھرتا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :