جہاں وطن کی عزت کا سوال آئے٬ وہاں پاکستان کے ساتھ ہیں٬راحت فتح علی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:50

جہاں وطن کی عزت کا سوال آئے٬ وہاں پاکستان کے ساتھ ہیں٬راحت فتح علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ جہاں وطن کی عزت کا سوال آئے٬ وہاں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ٬2017ء میں استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر میں کنسرٹس کئے جائیں گے۔معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیجنڈ ری گائیک استاد نصرت فتح علی خان کی 20ویں برسی پر 48کنسرٹس کرنے کا اعلان کیا۔استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ 48ممالک کے کنسرٹس میں بھارت جانے کا ارادہ بھی ہے لیکن جہاں ملک کی عزت کا سوال آئے گا وہاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔استاد راحت فتح علی خان نے آئندہ برس استاد نصرت فتح علی خان اکیڈمی شروع کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

متعلقہ عنوان :