بھارتی فلموں اورڈراموں پرپابندی کے حق میں بابرہ شریف بھی سامنے آ گئیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:50

بھارتی فلموں اورڈراموں پرپابندی کے حق میں بابرہ شریف بھی سامنے آ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) بھارتی فلموں اورڈراموں پرپابندی کے حق میں بابرہ شریف بھی سامنے آ گئیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابرا شریف نے کہاکہ پاکستانی آرٹسٹوں کی حمایت کرنیوالے بھارتی فنکاروں کوانتہاپسندہندووں کی طرف سیدھمکیاں دی گئیں٬جو انسانیت سے گری ہوئی بات ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ بابرہ شریف کا کہنا تھاکہ بھارتی فلموں اورڈراموں پر پابندی لگنے سے ہمارے فنکار نکھرکرسامنے آئیں گے۔

انھوں نیزوردیاکہ اب ہمیں بھی اپنے نئے ٹیلنٹ کوسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔بابرہ شریف کامزید کہناتھاکہ بھارتی اداکاروں اورہدایت کاروں کو پاکستان مخالف بولنے پر مجبور کیا گیا اور جن بھارتی فنکاروں نے پاکستانیوں کی حمایت کی انہیں دھمکیاں ملیں۔اس سے قبل بابرا شریف چڑیاگھر میں شیر کے بچے کو گود لیکرشہ سرخیوں میں جگہ بناچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :