ہم تماثیل تھیٹرمیں فحاشی پر مبنی نہیں فیملی ڈرامے پیش کر رہے ہیں‘قیصر ثنا اللہ خان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) نامور پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تماثیل تھیٹر کو اعلی اور معیاری بنا دیا ہے ‘ہم فحاشی پر مبنی نہیں فیملی ڈرامے پیش کر رہے ہیں ‘لاہور میں اسٹیج ڈراموں کے مقابلے میںہم ہمیشہ سب سے آگے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو میں نامور پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان نے کہا کہ تماثیل تھیٹر میں فنکاروں کو ذومعنی جملے اور فحاشی کی قطعا اجازت نہیں ہے میں نے اور میری ٹیم نے اس کو لاہور کا سب سے خوبصورت تھیٹر بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے یہ واحد تھیٹر ہے جس میں جدید ترین ڈسکو لائٹس نصب کی گئی ہیں ۔