ابو ظہبی کے تعلیمی اداروں میں موسیقی کی مشروط اجازت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:33

ا بو ظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ابو ظہبی کے تعلیمی اداروں کو موسیقی کی مشروط اجازت دیدی گئی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت تعلیم نے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں قبائلی نو عیت کے نعروں کے فروغ اور ممنوعہ قصائد اور رنگوں کے استعمال کی سختی سے مما نعت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں قومی نوعیت کی موسیقی کی مکمل اجازت ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کے ڈائر یکٹر جنرل عبد الحمید المسعود نے میڈیا کو بتایا کہ ایسی موسیقی جس سے عرب کی وطنیت اور قومیت کو تقویت ملے ان پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے ایسی موسیقی کی محفل میں تعلیمی سٹاف شرکت کر سکتا ہے٬ البتہ ممنوعہ موسیقی اور ممنوعہ رنگوں کو تعلیمی اداروں میں فروغ دینے والوں کے خلاف محاسبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :