اداکارہ بے بی جان پر فائرنگ کے بعد اداکارائوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ٬انتظامیہ سے سکیورٹی دینے کا مطالبہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:19

اداکارہ بے بی جان پر فائرنگ کے بعد اداکارائوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) اداکارہ بے بی جان پر فائرنگ کے بعد اداکارائوں میںتشویش کی لہردوڑ گئی ٬انتظامیہ سے سکیورٹی دینے کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ بے بی جان منگل کی رات فیصل آباد نشاط تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد اپنے گھر کیلئے روانہ ہوئیں تو راستے میں جاتے ہوئے نامعلو م افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر وہ زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ادکارہ کو طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا ۔ جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ ادکارہ بے بی جان پر ہونے والے اس حملے کے بعد تھیٹر میں کام کرنے والی دوسری خواتین فنکاروں نے تھیٹر انتظامیہ سکیورٹی دینے کا مطالبہ کردیا ۔ یادرہے کہ چند روز قبل لاہور میں بھی اداکارہ رائمہ خان کی گاڑی کے پیچھے بھی نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کا تعاقب کیا تھا اوران کو ہراسہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کی ایف آئی آر پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :