نیکولس کیج کی فلم ’’آرمی آف ون‘‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا

فلم میں اداکار پاکستان میں دکھائی دے رہے ہیں‘ فلم 4نومبر کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:34

نیکولس کیج کی فلم ’’آرمی آف ون‘‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) ہالی ووڈ کے سپر اسٹار نیکولس کیج کی فلم ’آرمی آف ون‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اداکار پاکستان میں دکھائی دے رہے ہیں۔تفصیلات کیمطابق ہالی ووڈ میں ایکشن اور لاجواب کامیڈی کی وجہ سے شہرت پانے والے سپراسٹار نیکولس کیج کی فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا جس میں وہ ایک ایسے انسان کا کردار نبھارہے ہیں جس کا زندگی میں کوئی مقصد نہیں ہے۔

فلم میں نیکولس کیج(گیری)ایک دن صبح اٹھتے ہیں توان کا سامنا خدا سے ہوتا ہے جو انہیں پاکستان جاکراسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے کہتا ہے۔اور وہاں سے شروع ہوتا ہے ایک کاہل اورسست انسان کا سفر جو دنیا کے سب سے مطلوب دہشت گرد اسام بن لادن کو پکڑنے کے لیے سفر کا آغاز کرتاہے۔

(جاری ہے)

نیکولس کیج کی کامیڈی سے بھرپوراس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لییاس کے ناممکن مشن میں خدا خود بھی شامل ہوجاتاہے۔

فلم میں خدا کا کردار رسل برانڈ اداکررہے ہیں۔فلم کے مزاحیہ ٹریلر میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک امریکی شہری اسلام آباد اور اس کے نواح میں کچی آبادیوں میں تلاش سے اپنے نامکمن مشن شروع کرتا ہے اور پھر اس کا یہ مشن ملک کے ہرکونے میں پھیل جاتاہے۔واضح رہے کہ ہالی ووڈ نامور اداکار نیکولس کیج کی ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور فلم 4نومبر کو مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :