ہالی ووڈ کی فلم ’’لوونگ‘‘ 4 نومبر کو ریلیز ہو گی

فلم میں اداکار جول ایجرٹن اور روتھ نیگا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:34

ہالی ووڈ کی فلم ’’لوونگ‘‘ 4 نومبر کو ریلیز ہو گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) محبت ملکوں کے قوانین بھی تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ ہے کہانی فلم’’لوونگ‘‘ کی جو ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ فلم چار نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ایک سفید فام امریکی رچرڈ لوونگ ایک سیاہ فام ملڈرڈ جیٹر سے محبت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی رچرڈ کو ملڈرڈ سے شادی مہنگی پڑتی ہے۔ ریاستی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاہ فام خاتون سے شادی کرنے کے جرم میں 1958 میں انہیں جیل کی سزا ہو جاتی ہے۔ انہیں ایک دہائی تک قانونی جنگ لڑنا پڑتی ہے وہ اپنا مقدمہ سپریم کورٹ تک لے جاتے ہیں جو انیس سو سڑسٹھ میں انکے حق میں فیصلہ دیتی ہے۔ فلم میں اداکار جول ایجرٹن اور روتھ نیگا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :