سائبر گیمSteep دسمبر میں ریلیز ہوگی

گیم کا ٹریلر یوٹیوب پر ہزاروں نہیں ٬ لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:34

سائبر گیمSteep دسمبر میں ریلیز ہوگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سنسنی خیز مناظر اور ایڈونچر سے بھرپور سٹنٹس پر مشتمل سائبر گیم Steep رواں سال دسمبر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پیراگلائیڈنگ ٬ ونگ سوٹ جمپنگ ٬ سکئینگ اور بہت کچھ ٬ منچلے ان سب سے اب گھر بیٹھے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ جی ہاں نئی سائبر گیم Steep میں ایڈونچر لورز کو ملے گا یہ سب سٹنٹس کرنے کا موقع ۔ جدید گرافکس اور سنسنی خیز مناظر نے گیم کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے ۔ گیم کا ٹریلر یوٹیوب پر ہزاروں نہیں ٬ لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔ Steep رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی ۔