شہری پر تشدد کا الزام٬ سلمان خان کا باڈی گارڈ شیرا گرفتار

کسی کو زدوکوب نہیں کیا‘ مقدمے میں عائد کئے گئہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ‘شیرا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:34

شہری پر تشدد کا الزام٬ سلمان خان کا باڈی گارڈ شیرا گرفتار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔گزشتہ 18 سال سے بالی ووڈ کے دبنگ خان کی حفاظت پر مامور٬ باڈی گارڈ شیرا کو پولیس نے ایک شہری اختر قریشی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شہری کی شکایت پر شیرا کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 323 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے نہ صرف درخواست گزار اختر قریشی کے ساتھ بدزبانی کی بلکہ اپنی بندوق مار کر اس کی ہڈی بھی توڑ دی تھی۔ یہ تمام واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری میں قائم ایک کلب میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا٬ اس وقت شیرا کلب میں اکیلا تھا اور اس کے ساتھ سلمان خان موجود نہیں تھے۔دوسری جانب شیرا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کسی کو زدوکوب نہیں کیا۔ مقدمے میں عائد کئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :