رات کے آخری پہر 6.2 شدت کو زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:59

رات کے آخری پہر 6.2 شدت کو زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم

پرکیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر۔2016ء) وسطی اٹلی میں چھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتیں منہدم اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ مٹی کے تودے گرنے سے راستوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانچ اشاریہ چھ شدت کا پہلا زلزلہ وسطی اٹلی کے شہرپرکیا میں آیا۔ اور چرچ سمیت متعدد تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے مارچ شہر میں چھ اعشاریہ دو شدت کا جھٹکا آیا جس سے مزید عمارتیں منہدم ہوگئیں۔اٹلی کے حکام جانی و مالی نقصان کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔مقامی ٹی وی پر گری ہوئی عمارتوں، مٹی کے تودوں سے گاڑیوں کے پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو دکھائی گئی۔حکام کے مطابق زلزلے کے باعث دونوں علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں۔ ماضی میں وسطی اٹلی میں زلزلے کے باعث تین سو افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :