سید خورشید شاہ سے وفاقی وزیر اسحاق ڈار‘ خواجہ سعد رفیق‘ سینیٹر حاصل بزنجو کی ملاقات ٬ اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ سینیٹر حاصل بزنجو نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن چیمبر سے موصولہ بیان کے مطابق دونوں اطراف کے رہنمائوں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان کے وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے حوالے سے اسحاق ڈار کی طرف سے نکتہ نظر پیش کیا جس پر خورشید شاہ نے حکومتی وفد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار نکاتی مطالبات پیش کئے اور کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ روڈ میپ ہے جس پر پیش رفت ہونے سے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔